اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کر دیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو نوٹس ڈی ایم او مانسہرہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا جس میں عمران خان کو 28 مارچ کو دن 11 بجے خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانے کو چیلنج کیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی تھی، الیکشن کمیشن 28 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، وفاقی وزراء مراد سعید، اعظم سواتی اور پرویز خٹک نے بھی ڈی ایم او کا فیصلہ چینلج کر دیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی ڈی ایم او کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے بھی ڈی ایم او کا فیصلہ چیلنج کردیا، الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی ایم او نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء پر 50-50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے 11 مارچ کو لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کیا تھا، ڈی ایم او نے 18 مارچ کو وزیر اعظم اور وفاقی وزراء پر 50-50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے تھے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جب وزیر اعظم خود بلدیاتی الیکشن کی مہم چلا رہا ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ عوام نے ان کو مسترد کر دیا۔ بار بار قانون توڑنے، الیکشن کمیشن سے جرمانے کی سزا پانے والے باقاعدہ مجرم کو اب وزیر اعظم نہیں ہونا چاہیے۔ عوام کے وسائل کے ساتھ بلدیاتی مہم چلانے والا وزیراعظم قوم کا اعتماد کھو چکا، اقتدار سے چمٹے رہنے کاکوئی اخلاقی، جمہوری، آئینی جواز نہیں رہا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…