لاہور، بارات سے واپسی پر دولہا دلہن کی گاڑی کو آگ لگ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور، بارات سے واپسی پر دولہا دلہن کی گاڑی کو آگ لگ گئی، گاڑی جل کر مکمل تباہ ہو گئی، نیا نویلا جوڑا گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا . تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارات سے واپسی پر دولہا دلہن کی گاڑی کو آگ لگ گئی .

جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ رائیونڈ روڈ پر ڈگری کالج کے قریب پیش آیا .

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دولہا دلہن کی گاڑی کو آگ بارات سے واپسی پر لگی، آگ لگتے ہی دولہا دلہن فوری طور پر گاڑی سے نکل گئے جس کے بعد آگ نے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا . اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم گاڑی کل کر تباہ ہو گئی . رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی .

. .

متعلقہ خبریں