اسلام آباد: جلسوں کے باعث ریڈ زون سِیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کو سِیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون کے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، آمد و رفت کے لیے مارگلہ روڈ، ایوب چوک، سرینا چوک کے متبادل راستے دستیاب ہیں۔
سرکاری اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
سرکاری اسپتالوں، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔پولیس نے 12 ہزار کی اضافی نفری دارالحکومت اسلام آباد منگوانے کی سمری دے دی۔
راولپنڈی ڈویژن میں سرکاری اداروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔احکامات کے حوالے سے نوٹیفکیشن کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے جاری کیا ہے ۔
ریسکیو 1122، صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے، سول ڈیفنس کو ہائی الرٹ رہنے کاحکم دیا گیا ہے۔یہ احکامات کسی بھی ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام معاملات کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر کمشنر دفتر کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بہترین رابطے رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت و اپوزیشن کو جلسے کی اجازت
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی و اپوزیشن جماعت کو کل جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
جے یو آئی ایف کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے۔

ریلیوں کی آمد
کل کے جلسے میں شرکت کے لیے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں کارکنوں کی ریلی اسلام آباد پہنچ گئی، کارکنوں نے آئی ٹین میں پڑاؤ کیا ہے جنہیں وہاں ناشتہ بھی کرایا گیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کل کے جلسے کے حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی اور گلگت بلتستان سے قافلے اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کے لیےرواں دواں ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مذہب کارڈ کی بجائے انسانیت اور اخلاقیات پر مبنی سیاست پر زور دیا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

3 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

3 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

3 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

3 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

5 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

5 hours ago