جےیوآئی(ف)کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سری نگر ہائی وے پرجلسہ کرنے پرجے یو آئی(ف) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی .
عدالت میں جے یو آئی(ف) اسلام آباد کے امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی اور مفتی عبداللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی .


اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی کے ذریعے درخواست دائر کی .
درخواست میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے این او سی کی خلاف ورزی پر جے یو آئی(ف) کو شوکاز نوٹس جاری کردیا .
درخواست میں کہا گیا کہ 17 مارچ کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے بینچ نے جلسے رکوانے کی درخواست پر متعدد آبزرویشنز دیں،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پبلک ریلی کے لیے جگہ مختص کر کے ایس او پیز کے تحت این اوسی جاری کیا .
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کی ریلی کے لیے سری نگر ہائی وے بلاک کرکے اسٹیج بنایا جارہا ہے،شہریوں کےآزادانہ نقل وحرکت،تعلیم اور کاروبار کرنے کے حقوق متاثر ہوں گے .
یہ بھی بتایا گیا کہ جے یو آئی(ف) کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں اوراین او سی کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے جے یو آئی(ف) کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے .
درخواست میں استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر جے یو آئی (ف) کےامیر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے .

. .

متعلقہ خبریں