لارا دتہ بڑی بیماری میں مبتلا ہوگئیں، گھر سیل اور مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سابق مس یونیورس لارا دتہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کے بعد ان کا گھر سیل کردیا گیا . .

ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) حکام نے لارا دتہ کے گھر کو سیل کرتے ہوئے اس علاقہ کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا .
بھارتی میڈیا کے پاپارازیز نے لارا دتہ کے گھر کے بیرونی حصوں کی تصاویر حاصل کی ہیں .
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع لارا دتہ کے گھر کو ممبئی کے بلدیاتی حکام نے جمعہ کو ان کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد سیل کرکے نوٹس لگادیا ہے .
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے خاندان میں صرف لارا دتہ ہی متاثر ہوئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں