کراچی میں گوشت کی کھپت کم ہوکر صرف 30فیصد رہ گئی لیکن وجہ کیا بنی ؟میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے واضح کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کراچی میں گوشت کی فروخت صرف 30 فیصد رہ گئی، لمپی سکن ڈیزیز سے سب سے زیادہ متاثر کراچی میں گوشت کے کاروبار سے وابستہ افراد ہوئے ہیں ، بیماری سے قبل3تا5 ہزار جانور یومیہ ذبح ہوتے تھے اب یہ تعداد کم ہوکر یومیہ ایک ہزارسے بھی کم ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں   نے ڈی جی لائیو سٹاک کے اس اعتراف کو خوش آئند قرار دیا جس میں انھوں نے جنوبی افریقہ سے نجی طور پر  منگوائی گئی ویکسین کی وجہ سے لمپی اسکن ڈیزیز  (ایل ایس ڈی) کا پھیلاؤ بڑھا، اس لیے ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے کیونکہ بیماری سے سب سے زیادہ متاثر میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اراکین ہوئے ہیں۔انھوں نے ڈی جی لائیواسٹاک سے مطالبہ کیا کہ درآمد ہونے والی موثر ویکسین فوری طور پر مویشیوں کو لگانے کی منصوبہ بندی کی جائے  اور اس کیلیے اگر دوسرے اداروں سے تربیت یافتہ افراد لینے پڑیں تو لیے جائیں۔

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور محکمہ لائیوسٹاک سندھ کے اشتراک سے لمپی اسکن ڈیزیز کی ویکسین بنانے کا خیر مقدم کیا ہے اور ویکسین کی تیاری کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے کہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالمجید چیئرمین ناصر قریشی اور جنرل سیکریٹری سکندر اقبال قریشی کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے ملک کو درپیش ایک اہم مسئلہ پر سائنٹیفک سیمینار منعقد کرکے نہ صرف اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے بلکہ مسئلے کے مؤثر حل کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں اور ویکسین بنانے کی امید بھی دلائی گئی۔

Recent Posts

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

10 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

28 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی سے عدالتی سماعت بھی متاثر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی صورتحال کے…

59 mins ago

اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوسرا مراسلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور…

1 hour ago

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ – حکومت نے ترمیم کی نئی حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل…

1 hour ago