فرحان اختر کی پارٹی میں کترینہ کیف کی وکی کوشل کیساتھ شرکت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار، ہدایتکار، اسکرین رائٹر، پلے بیک سنگر، پروڈیوسر، اور ٹیلی ویژن کے میزبان فرحان اختر کی جانب سے دی گئی پارٹی میں اداکارہ کترینہ کیف نے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ شرکت کی، اس خوبصورت جوڑی کی تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

ہفتے کے اختتام پر اداکار فرحان اختر کی جانب سے اپنے گھر میں معروف مگر  اداکاروں کو دعوت دی گئی۔

اس دعوت میں بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں نے شرکت کی جس میں کرن جوہر، چنکی پانڈے، ریتیش سدھوانی، اہلیہ، کترینہ کیف اور وکی کوشل شامل تھے۔

فرحان اختر کی جانب سے یہ پارٹی کیوں  رکھی گئی اس کا تو میڈیا کو معلوم نہیں مگر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ پارٹی کسی آنے والے نئے پروجیکٹ کا شاخسانہ بھی ہو سکتی ہے جس میں سب ہی فنکاروں نے  خوب سج دھج کر شرکت کی ہے۔

دوسری جانب شادی کر کے کروڑوں مداحوں کی توجہ کا مرکز بن جانے والی جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل بھی اس پارٹی میں جاتے ہوئے خوب چمک رہے تھے۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

10 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

33 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

47 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

53 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago