ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی بجائے قومی و صوبائی سیٹیں دینے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی بجائے قومی و صوبائی سیٹیں دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔دنیا نیوز کی رپورٹ میں سینئر صحافی طارق عزیز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے متبادل قومی اسمبلی کی 10 اور پنجاب اسمبلی کی 20 سیٹیں دینے کے فارمولا پر غور جاری ہے۔متحدہ اپوزیشن کے رہنما آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن ق لیگ کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں بالخصوص آصف زرداری اس بات پر قائم ہیں کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو دے دینی چاہئیے جب کہ ن لیگ میں اس کی مخالفت کی جا رہی ہے تاہم ایک موثر دھڑا ابھی بھی اس حق میں ہے کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ ملنے کے بدلے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے میں کوئی حرج نہیں، ان دو صورتوں میں تیسرا فارمولا زیر غور ہے کہ اگر ق لیگ حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں شامل ہوتی ہے تو وزارت اعلیٰ نہ سہی پنجاب میں قومی اسمبلی کی 8 سے 10 سیٹیں جب کہ صوبائی اسمبلی کہ 15 سے 20 سیٹوں پر ایڈجسمنٹ کر لینی چاہئیے،اس طرح ق لیگ اکاموڈیٹ ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ق لیگ اس فارمولا پر بھی رضامند ہے اور وہ تحریری معاہدہ چاہتی ہے جس پر ن لیگ تاحال راضی نہیں، زبانی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن ن لیگ لکھ کر دینے کو تیار نہیں۔ اس طرح ق لیگ میں بھی اختلاف رائے موجود ہے وہاں بھی دو سوچیں ہیں،چوہدری شجاعت اور ان کے صاحبزادے ن لیگ کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں جب کہ پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔پارٹی کے جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ بھی حکومت کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ چلنے کے حامی ہیں،سیٹ ایڈجسمنٹ میں ان کی بہاولپورکی سیٹ اگلے الیکشن کے لیے پکی ہو جائے گی۔تاہم ق لیگ میں حتمی فیصلے کا اختیار چوہدری شجاعت کے پاس ہی ہے۔مسلم لیگ ق حکومتی وفد کے بعد ان تجاویز پر غور کرے گی۔

Recent Posts

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

4 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

21 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی سے عدالتی سماعت بھی متاثر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی صورتحال کے…

53 mins ago

اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوسرا مراسلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور…

58 mins ago

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ – حکومت نے ترمیم کی نئی حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل…

1 hour ago