ناظم آباد میں غیرقانونی پورشن بنانے پر بلڈر اور ایس بی سی اے افسران پر مقدمے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے ناظم آباد بلاک 5 ای میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پر بلڈر اور ایس بی سی اے افسران کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ کے روبرو ناظم آباد بلاک 5 ای میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ناظم آباد بلاک 5 ای میں غیر قانونی پورشن بن رہے ہیں، پلاٹ نمبر 36 بلاک 10 میں 5 منزلہ پورشن بنا دیئے گئے لیکن ایس بی سی اے کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔
عدالت نے ایس بی سی اے کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 5 منزلہ پورشنز کیسے بن رہے ہیں؟ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس میں کہا کہ جب یہ گریں گے تو معلوم ہے کیا ہوگا؟ ایک شہری 50 لاکھ جمع کرکے پورشن لے رہا ہے، جب وہی پورشن گرتا ہے تو نقصان صرف اور صرف شہری کا ہی ہوتا ہے، بلڈر اور ایس بی سی اے افسران کا کیا جاتا ہے؟ آپ کے افسران کر کیا رہے ہیں؟ یہ رشوت سے کہیں بڑا جرم ہے جو ایس بی سی اے میں ہورہا ہے۔
عدالت نے بلڈر اور ایس بی سی اے افسران کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے اور ڈی جی ایس بی سی اے کو 6 ہفتوں میں عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط پر قانونی ونگ سے رائے طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب…

9 mins ago

وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا، ساری وزارتیں ختم کردیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے 18 ویں ترمیم…

11 mins ago

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب…

13 mins ago

حکومت نے واضح کیا نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیرقانون نے واضح کیا کہ…

13 mins ago

انگلینڈ سےبدترین شکست، پی سی بی کا شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود…

19 mins ago

اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کے…

26 mins ago