شہبازشریف کی عوام سے مہنگائی مکاﺅ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عوام سے مہنگائی مکاﺅ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے مہنگائی کا عذاب نازل کیا، ظالم حکمرانوں کیخلاف کلمہ حق کہیں، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کھاد چور حکومت کو آخری دھکا دینے گھروں سے نکلیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کی کال پرسب اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ساتھ نکلو اور ظالم حکومت سے نجات حاصل کرو، مہنگائی مکاﺅ مارچ عوام کو ہر روز کی مہنگائی سے نجات دلائے گا، عوام جان لیں، ان کا حق موجودہ کرپٹ نالائق حکمران کھاگیا، وہ نہ نکلے تو پورا پاکستان کھا جائے گا، عوام گھروں سے نکل کر جھوٹے حکمرانوں پر ثابت کردیں کہ ان کی چالاکیاں اب نہیں چلیں گی، مہنگائی سچ ہے، کرپشن ایک سچ ہے، نالائقی ایک سچ ہے، اس سچ کے لئے عوام گھروں سے نکلیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے قوم سے جھوٹ پہ جھوٹ بولنے والا، اب نئے جھوٹ بول رہا ہے، عوام اسے مسترد کریں، کرپٹ حکمران اپنی ڈوبتی سیاست کے لئے عوام کو گمراہ کررہا ہے، اس کے جھوٹ کے خلاف عوام گھروں سے نکلیں، اپنی بھرپور شرکت سے عوام پیغام دیں کہ وہ مہنگائی اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو مسترد کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی مکاﺅ مارچ ملک سے نالائقی، نااہلی، کرپشن ، مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کی تحریک کا آغاز ہے۔
ملک آج جن سنگین مسائل، خطرات اور خدشات میں گھرا ہوا ہے ، ان سے نجات میں عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ تاریخ کی اس فیصلہ کن گھڑی عوام کا فرض ہے کہ وہ جھوٹ، کرپشن اورمہنگائی کے ظلم پر حکومت کے خلاف نکلے۔ یاد رکھیں کہ کرپشن سے آپ اور آپ کے بچے غریب ہورہے ہیں، مہنگائی سے آپ کی زندگی اس حکومت نے حرام کی ہے۔ پورے ملک اور عوام کی بربادی اس حکومت نے کی ہے، بھرپور شرکت کرکے ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کہیں ان شاءاللہ، ہم سب مل کر اس ظالم، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کھاد چور حکومت سے پاکستان کو نجات دلائیں گے۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط پر قانونی ونگ سے رائے طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب…

7 mins ago

وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا، ساری وزارتیں ختم کردیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے 18 ویں ترمیم…

9 mins ago

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب…

11 mins ago

حکومت نے واضح کیا نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیرقانون نے واضح کیا کہ…

11 mins ago

انگلینڈ سےبدترین شکست، پی سی بی کا شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود…

17 mins ago

اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کے…

24 mins ago