نور بخاری بھی صدف کنول کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ماڈل صدف کنول کے شوہر سے متعلق دیے گئے بیان پر اُن کی حمایت کردی۔

نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے صدف کنول کے بیان پر اُن کا بھرپور انداز میں ساتھ دیا۔

نور بخاری بھی صدف کنول کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں
اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’صدف کنول نے اپنے بیان میں وہ سب کہا جو ہمیں ہمارا دین سِکھاتا ہے۔‘

نور بخاری نے کہا کہ ’بدقسمتی سے دین سے دوری اور جدید دور کی وجہ سے ہم اللّہ تعالیٰ کے احکامات پر اُتر نہیں سکے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے مرد کو افضل بنایا ہے بس بات ختم۔‘

عورت کو بھی انسان سمجھیں: سبیکا امام

واضح رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیئے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔

صدف کنول حالیہ بیان کے بعد ’ملکہ‘ قرار

صدف کنول نے کہا تھا کہ بیوی ہونے کے ناتے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہیئے، اب بہت فیمینسٹ اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

19 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

21 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

37 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

52 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago