قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص حکمت عملی آسٹریلیاکے خلاف ہوم سیریزمیں شکست کاباعث بنی

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص حکمت عملی آسٹریلیاکے خلاف ہوم سیریزمیں شکست کاباعث بنی، کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی حکمت عملی تیسرے ٹیسٹ میں مکمل ناکام نظرآئی، قومی کرکٹ ٹیم میچ جیتنے کی بجائے ڈراکرنے کی کوشش کرتی نظرآئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیاکو 391رنزپرآئوٹ کرلیاتھا بجائے اس کے کہ پاکستان آسٹریلیا کے مجموعی ہندے سے زیادہ رنزبناتا بلکہ دفاعی بیٹنگ کرکے الٹا دبائو لے لیا گیا اور پوری ٹیم268رنزپر آئوٹ ہوگئی ۔

آخری اننگزمیں 351رنزکا ہدف ہوم گرائونڈ پراتنا بڑا مجموعہ نہیں تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم اگراٹیکنگ کرکٹ کھیلتی تو کامیابی یقینی تھی لیکن ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کی پوری ٹیم 235رنزپر آئوٹ ہوگئی۔ اسی طرح کراچی ٹیسٹ بھی جیتاجاسکتا تھا لیکن میچ ہارنے کے ڈرسے دفاعی کرکٹ کھیلی گئی جس سے کراچی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا ۔ کرکٹ کے حلقوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان کے محض تین کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے کے باوجود دوسری اننگز ختم کرنے کے فیصلے کو دلیرانہ فیصلہ قرار دیا ہے ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ اسپیکر کی…

24 mins ago

’’میرے دکھ میرے ہیں…‘‘؛ ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ…

25 mins ago

آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو اگلا احتجاج اسے ہٹانے کے لیے ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی سوا…

39 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ…

40 mins ago

اسلام آباد پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور وزیراعلی کے پی پر درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران جاں بحق اسلام آباد پولیس…

1 hour ago

احتجاج کرنے والے دکانیں بند کرانے کے بجائے ٹیبل ٹاک کریں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن کی ہڑتال…

1 hour ago