لاہور(قدرت روزنامہ) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے باضابطہ دعوت نامے کے باوجود وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہ کی اور واپس روانہ ہو گئے۔ واپسی کے موقع پر صحافیوں نے چلتے چلتے سوالات کئے جن کے جوابات دئیے گئے۔ روانگی کے موقع پر صحافیوں نے شاہ محمود قریشی سے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات زبردست رہی۔صحافی نے سوال کیا چوہدری برادران آپ کو یہاں سے خالی ہاتھ تو
نہیں لوٹا رہے جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ نے ہمیں کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹایا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک اور صحافی نے شاہ محمود قریشی سے سوال کیا کہ منہ کیوں اترا ہوا ہے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہنس رہے ہیں، مسکرا رہے ہیں، میرے چہرے پر کسی قسم کی مایوسی نہیں ہے۔ صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہیں عمران خان کی حکومت کا پتہ کٹ تو نہیں چکا جس پر پرویز خٹک نے فوری جواب دیا اللہ نہ کر ے۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ معاملات اتنے سیدھے نہیں جتنے لگ رہے ہیں۔مسلم لیگ (ق) کے رہنماطارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پارٹی نے فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الٰہی کو دیدیا ہے، وہ سیاہ کریں یا سفید ان پر منحصر ہے، ہمارے آپشنز محدود ہو چکے ہیں،ہم اسی ماہ فیصلہ کر لیں گے،ہماری طرف سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…
جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…
کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…