ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 50پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید181.20روپے سے بڑھ کر181.70روپے اور قیمت فروخت181.30روپے سے بڑھ کر181.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 181.50روپے سے بڑھ کر181.80روپے اور قیمت فروخت 182روپے سے بڑھ کر182.20روپے پر جا پہنچی .

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو

کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے کم ہو کر197روپے اور قیمت فروخت200روپے سے کم ہو کر199روپے پر آ گئی جبکہ70پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر237روپے اور قیمت فروخت238.50روپے سے بڑھ کر239.20روپے پر جا پہنچی . فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر20پیسے اور یورو1روپے سستا ہو گیا تاہم برطانوی پونڈ20پیسے مہنگا ہو گیا . دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران32ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1926ڈالر سے بڑھ کر1958ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا . آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1200روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ30ہزار700روپے سے بڑھ کر1لاکھ31ہزار900روپے ہو گئی اسی طرح1029روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ12ہزار54روپے سے بڑھ کر 1لاکھ13ہزار83روپے پر جا پہنچی . رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا3ڈالر مہنگا ہوا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا450روپے اور دس گرام سونا386روپے مہنگا ہو گیا .

. .

متعلقہ خبریں