طالبان نے بزور طاقت افغانستان پر قبضہ کیا تو ریاست پارہ پارہ بکھر جائیگی، زلمے خلیل زاد

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہے کہ طالبان نے اگر بزور طاقت افغانستان پر قبضہ کیا تو ریاست پارہ پارہ بکھر جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسی صورت میں طالبان حکومت بھی عالمی سطح پر تنہائی کا شکاربھی ہو جائے گی۔

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کوئی بھی فریق فوجی طاقت کے بل بوتے پر جاری جنگ نہیں جیت سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغان دھڑوں کے درمیان سیاسی تصفیے کے لیے پرعزم ہے اورکوشاں بھی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے زوم کے ذریعے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں  قیام امن کے لیے دیرپا سیاسی معاہدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ معاہدے کے تحت طالبان، افغانستان میں نئی حکومت کے لیے مذاکرات کریں گے اور مکمل جنگ بندی بھی کریں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان میں پیدا ہونے والے سفارتکار زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ماضی میں کی جانے والی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے تھے، اسی لیے انخلا سے قبل طالبان سے معاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امن عمل کو یقینی بنانے کے لیے بنیادی پیکج تیار کیا تاکہ طویل عرصے سے جاری جنگ اپنے اختتام کو پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے فریقین نے ہونے والے معاہدے سے فوراً فائدہ نہیں اٹھایا حالانکہ انہیں تیز رفتاری کے ساتھ ایسا کرنا چاہیے تھا۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اعتراف کیا کہ فریقین کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے اور ہوسکنے والی پیش رفت میں فقدان پر بہت تشویش ہے۔

زلمے خلیل زاد نے واضح طور پرکہا کہ افغان سیکورٹی فورسز کی مدد جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں مستقبل کے حوالے سے بھی پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان رہنماؤں کو ایسے فارمولے پر یکجا ہونا ہو گا جس کی وسیع تر حمایت ہو۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

32 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

55 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

57 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

59 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

1 hour ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago