اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث ریڈزون کو مکمل سِیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 12ہزار اضافی نفری صوبوں سے منگوانے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے،یاد رہے کہ اس سے پہلے 12سو ایف سی اور ایک ہزار پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے .
پولیس حکام کے مطابق یقینی بنایا جائے گا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ورکرزکا آمنا سامنا نہ ہو،سیاسی جماعتوں کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی . دوسری جانب اسلام آباد کے
سرکاری ہسپتالوں، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں . خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا گیا جبکہ اپوزیشن نے بھی 25 مارچ سے اسلام آباد میں پڑاؤ کی کال دی ہوئی تھی .
. .