اسلام آباد ریڈزون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث ریڈزون کو مکمل سِیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 12ہزار اضافی نفری صوبوں سے منگوانے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے،یاد رہے کہ اس سے پہلے 12سو ایف سی اور ایک ہزار پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔پولیس حکام کے مطابق یقینی بنایا جائے گا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ورکرزکا آمنا سامنا نہ ہو،سیاسی جماعتوں کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی۔دوسری جانب اسلام آباد کے

سرکاری ہسپتالوں، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا گیا جبکہ اپوزیشن نے بھی 25 مارچ سے اسلام آباد میں پڑاؤ کی کال دی ہوئی تھی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ اسپیکر کی…

27 mins ago

’’میرے دکھ میرے ہیں…‘‘؛ ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ…

29 mins ago

آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو اگلا احتجاج اسے ہٹانے کے لیے ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی سوا…

42 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ…

44 mins ago

اسلام آباد پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور وزیراعلی کے پی پر درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران جاں بحق اسلام آباد پولیس…

1 hour ago

احتجاج کرنے والے دکانیں بند کرانے کے بجائے ٹیبل ٹاک کریں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن کی ہڑتال…

1 hour ago