کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنی ون ویلر وزارت سے دھمکیاں دینا بند کریں۔صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو عمران خان کی حکومت کے جانے کا ملال نہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو اپنی وزارت جانے کا شدید درد ہے، اس لیے شیخ رشید روزانہ پریس کانفرنس میں ماتم کرتے نظر آتے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ کی تاریخ دیکر شیخ رشید نے ثابت کیا کہ اسپیکر وزارت
داخلہ کے زیردست ہے، متحدہ اپوزیشن پہلے سے سمجھتی ہے کہ اسپیکر جانبدار ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید کی سیاست طویل معیاد ہو چکی ہے جو اب کوڑے دان میں جائیگی، شیخ رشید اپنی ون ویلر وزارت سے دھمکیاں دینا بند کریں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شیخ رشید وہ سیاسی مسافر ہے جو جس کشتی میں سوار ہوگا اس میں چھید کریگا، گورنر سندھ بھی اب بھکی بھکی باتیں کر رہے ہیں لگتا ہے گھبرا گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غیرقانونی اکاؤنٹس چلانے والے گورنر، اسپیکر اسد قیصر اور دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…
کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…