ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پالیسی سے کیبل آپریٹرز کے لیے سبسکرپشن ماڈل کا آغاز ہو گا . پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز کو نئے چینلز چلانے کے لیے سبسکرپشن کی سہولت میسر آئے گی . فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت گھروں میں اینالاگ کیبل کی کوالٹی نہ ہونے کے برابر ہے . انہوں نے کہا کہ کیبل ڈیجیٹلائز کرنے کے بعد چینلزکی ریٹنگ میں بھی اضافہ ہوگا . پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو اب مقامی و بین الاقوامی مواد خریدنے اور چلانے کی اجازت ہوگی . ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے فراہم کیے جائیں گے . انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز یہ رقم اپنے صارفین سے وصول کرکے قرضوں کی رقم واپس کرسکیں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی 2021 کی منظوری دے دی ہے . اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کیا ہے .
متعلقہ خبریں