اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی 2021 کی منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پالیسی سے کیبل آپریٹرز کے لیے سبسکرپشن ماڈل کا آغاز ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز کو نئے چینلز چلانے کے لیے سبسکرپشن کی سہولت میسر آئے گی۔
فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت گھروں میں اینالاگ کیبل کی کوالٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیبل ڈیجیٹلائز کرنے کے بعد چینلزکی ریٹنگ میں بھی اضافہ ہوگا۔
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو اب مقامی و بین الاقوامی مواد خریدنے اور چلانے کی اجازت ہوگی۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز یہ رقم اپنے صارفین سے وصول کرکے قرضوں کی رقم واپس کرسکیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…