خضدار(قدرت روزنامہ) بی این پی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کی جانب سے خضدار میں عصمت دری کے دلخراش واقعہ کی مذمت ،متاثرہ لڑکی کے والد سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہارِ یکجہتی کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی . بی این پی کے سربراہ ایم این اے سردار اخترجان مینگل کا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ/ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت .
بی این پی کے مرکزی رہنماءواجہ لعل جان بلوچ، ڈسٹرکٹ خضدار کے پریزیڈنٹ شفیق الرحمٰن ساسولی کی متاثرہ خاندان کے گھر آمد ان سے اظہارِ یکجہتی کی . عصمت دری کا یہ دلخراش واقعہ قابل مذمت ہے . اس معاملے میں ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی ایس ایچ او عطاءاللہ جاموٹ کی بروقت کاروائی لائقِ تحسین ہے . امید ہیکہ ضلعی انتظامیہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے گی .
. .