عائشہ گلالئی ایک بار پھر منظر عام پر آ گئیں

پشاور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی سابقہ رہنما عائشہ گلالئی ایک بار پھر منظر عام پر آ گئی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلالئی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ پشاور میں شکایت درج کرائی ہے کہ کچھ لوگ ان کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سیاسی رہنماؤں کو نازیبا پیغام بھیج رہے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ ان کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ استعمال کیا جارہا ہے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، انہوں نے ایف آئی اے سے کہا کہ اس اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے

اور ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے، عائشہ گلالئی نے کہا کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ وزیر گلالئی کے نام سے ہے، باقی سب جعلی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں