‘کل پرسوں سیاسی گھن گرج گولہ باری کے دوران بہتر خبر آئے گی، کامران خان کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ انشاء اللہ کل پرسوں سیاسی گھن گرج گولہ باری کے دوران بہتر خبر آئے گی۔ اپوزیشن اپنی فتح عمران خان اپنی کامیابی اعلانات کریں گے اللہ نے چاہا تو جلد ہی الیکشن ہوں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے لکھا کہ میرے پاکستانی بھائیوں بہنوں مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالی کے رحم وکرم کے ساتھ ملک ایک بھیانک ٹکراؤ سے بچ جائے گا۔

کامران خان نے کہا کہ گو کہ تلواریں میان سے نکل چکی ہیں۔ فریقین لاکھوں حامیوں کو سڑکوں پر لا چکے ہیں اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں لیکن میں اب بھی مطمئن ہوں، مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رحم وکرم کیساتھ ملک ایک بھیانک ٹکراو سے بچ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سر توڑ کوشش ہو رہی ہے کہ اس سیاسی بحران کا مذاکراتی حل نکل آئے۔ سیاسی بحران کی تاریک سرنگ کے آخر میں روشنی کی کرن پھوٹ چکی ہے۔ اگلے 48 گھنٹے بہت ہی اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نکالنے کی کاوش کے محور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بہتر پیشرفت ہے۔ مجھے امید ہے کہ کل اور پرسوں کی گولہ باری کے دوران ہی بڑی اچھی خبر آئے گی۔کامران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی فتح اور اپوزیشن اپنی کامیابی کے اعلانات کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ہم پاکستانیوں کی اس عذاب سے جان چھوٹ جائے گی۔ معاہدے کی بنیاد قبل از وقت اسی سال ہی انتخابات ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت الیکشن اپوزیشن کے بنیادی مطالبے کی تکمیل ہے۔ تحریک عدم اعتماد واپس لی جائے گی۔ عمران خان خود الیکشن کال کریں گے۔ اپوزیشن کو میدان میں مقابلے کی دعوت دیں گے۔ تاہم ابھی اس معاہدے کی نوک پلک درست کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سب کے علاوہ پاکستان کی دشمن قوتیں بھی بہت سرگرم ہو چکی ہیں۔ وہ پاکستان میں اس آفت کے ٹلنے سے سخت پریشان ہونگی۔ آخری وقت تک کوشش کی جائے گی کہ ٹکرائو ہو جائے۔ پاکستان استحکام کی شاہراہ پر واپس نہ آئے۔ ایسے ٹکرائو کی خواہش ہے کہ جمہوریت ہی فارغ ہو جائے۔ مگر شکر ہے کہ تمام فریقین بطور خاص فوجی لیڈرشپ ملک میں جمہوریت کا تسلسل اور ٹکرائو کے خطرات کو زائل کرنے میں مصروف ہیں۔

Recent Posts

مریم نواز کے مافیا کہنے سے کاشتکاروں کو بہت دکھ ہوا: خالد محمود کھوکھر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم…

17 mins ago

پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا…

54 mins ago

عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

1 hour ago

پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ…

1 hour ago

ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد…

1 hour ago

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع…

2 hours ago