پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کی تیاری ، خبروں پر حکومت کا ردعمل آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ترجمان پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کر نے کی خبر کی سختی سے تردید کردی۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا توعثمان بزدار عہدہ بھی چھوڑ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، عثمان بزدار کو کمالیہ سے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے نجی چینل کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب

اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی سمری تیار نہیں ہوئی ،وزیراعظم اوروزیراعلی کے درمیان مشاورت کا عمل جاری رہتا ہے وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کی تیاری کی خبرجھوٹی ہے ،نجی چینل پر چلنے والی خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی بات ان تک بھی آئی ہے، یہ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان پر نظر ہے، وفاق میں عدم اعتماد کے بعد پنجاب کی باری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نکل چکے ہیں اور عوام کا جم غفیر ساتھ ہے، جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے، عوام نے عمران خان پر عدم اعتماد کردیا ہے، عمران خان کو مشورہ ہے کہ استعفی دیں اور عوام سے معافی مانگیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں بالخصوص اور ملک میں بھی ضمنی الیکشنز تحریک انصاف ہاری ہے۔ عمران نیازی صاحب انا کے پہاڑ کو چھوڑیں اور عوام سے پوچھیں، عوام کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں وہ جانے والے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بہت بڑی خوشخبری آنے والی ہے سونامی سے عوام کو چھٹکارہ حاصل ہوگا، یہ شخص قومی امور پر بھی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا نہیں کرسکا، ہم عمران خان سے اب کوئی بات نہیں کرنا چاہتے یہ استعفیٰ دیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل آزاد اور شفاف انتخابات ہیں، اسمبلی توڑنے کی بات مجھ تک بھی آئی ہے، اس طرح یہ بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں ہماری ان پر نظر ہے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وفاق میں عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پنجاب میں بھی باری آئے گی، ہمارا مقصد سونامی اور اس تباہی سے عوام کی جان چھڑانا ہے، کرپشن کا بازار گرم ہوگا اور بنی گالہ سے اس کی پشت پناہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے کیس میں جیل میں رہا، یہ سارے کیسز جھوٹے تھے، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے شواہد چھپائے منی لانڈرنگ کی، فارن فنڈنگ کیس میں عمران نیازی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ شہزاد اکبر آج کہاں ہیں جو ٹی وی پر دعوے کرتے تھے۔

Recent Posts

مریم نواز کے مافیا کہنے سے کاشتکاروں کو بہت دکھ ہوا: خالد محمود کھوکھر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم…

12 mins ago

پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا…

50 mins ago

عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

60 mins ago

پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ…

1 hour ago

ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد…

1 hour ago

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع…

1 hour ago