سعودی عرب پہنچنے پر سیاحتی ویزے کا مشروط اجرا شروع کر دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب پہنچ کر ویزہ لینے کی سہولت بحال کر دی گئی جو کرونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث معطل کر دی گئی تھیں۔عرب ٹی وی کے مطابق آن آرائیول ویزہ ان افراد کے لیے ہے جن کے پاس امریکہ، برطانیہ اور شینگن کا کارآمد ویزہ ہوتا ہے۔آن آرائیول ویزہ پروگرام مملکت میں کرونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث معطل کر دیا گیا تھا، پابندیوں میں گزشتہ دو ہفتے قبل نرمی کرنے کے بعد یہ پروگرام دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔مذکورہ ممالک کے شہری اور وہ افراد جن کے پاس امریکہ، برطانیہ

یا شینگن کا کارآمد ویزہ ہے وہ اب مملکت آنے کے لیے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے وہ سعودیہ ایئر لائن، ناس اور اے ڈیل ایئر کے ذریعے سفر کرتے ہوئے مملکت آنے پر 12 ماہ کے لیے کارآمد آن آرائیول سیاحتی ویزہ جاری کرا سکتے ہیں جس کے لیے انہیں پیشگی کسی ادارے کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔وہ مسافر جن کے پاس مذکورہ ممالک میں سے کسی کا ویزہ ہو ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ مملکت آنے سے قبل ان ممالک کا کم از کم ایک سفر کر چکے ہوں۔

Recent Posts

پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ، میانوالی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے فیصل آباد، بہاولپور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ…

1 min ago

گوگل کا تمام ایپ صارفین کو جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ اب ’جیمنی ایپ‘ کے ذریعے تمام فری…

11 mins ago

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے…

20 mins ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا تاہم نان فائلرزپالیسی مزید سخت کردی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ صوبوں کے ساتھ…

29 mins ago

کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے…

37 mins ago

بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کے 6 ماہ، عوام کو اب تک کیا ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان قیام پاکستان کے بعد سے مسائل کی زنجیروں میں جکڑا…

45 mins ago