تحریک عدم اعتماد ؛ مسلم لیگ ق کی قیادت کے ایک بار پھر اسلام آباد میں ڈیرے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے آج حتمی فیصلے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی ، وفاقی وزیر مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ آج اسلام آباد جائیں گے ، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پہلے ہی وفاقی دارالحکومت میں موجود ہیں جہاں مسلم لیگ ق کی قیادت آج اہم سیاسی ملاقاتیں کرے گی۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی حکومتی ٹیم کے ساتھ ایک اور ملاقات آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوگی ، اس کے علاوہ ق لیگ کی قیادت دیگر حکومتی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گی ، ان ملاقاتوں کی روشنی میں مسلم لیگ ق کی قیادت کی جانب سے عدم اعتماد سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف آل سندھ آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی جانب سے اپوزیشن یا حکومت کا ساتھ دینے کے حوالے سے کہا گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو مطالبات پورے کیے ہیں وہ سابقہ ادوار سے زیادہ ہیں ، ایم کیوایم اپنی جگہ پر کھڑی ہے، نئی جگہ کی تلاش نہیں، ہمارے نکات وہی ہیں جن پر تحریک بنی تھی، تحریک انصاف حکومت کو مسائل بتائے تھے، وہ مسائل سب کو بتا رہے ہیں۔

کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ جن کے پاس صوبائی معاملہ ہے ان کو ان کے حصے کے مسائل دے دیے ہیں، ہمارے مسائل جنیوین ہیں، جن علاقوں کے امن سے پاکستان چلتا ہے ہم نے ان علاقوں کے مطالبات رکھے ہیں ، چہروں کی تبدیلی سے حالات میں تبدیلی نہیں آئے گی، نیت کی تبدیلی سے حالات بہتر ہوں گے ، سیاست عبادت کی طرح کی جائے، ایم کیویم نے اب تک جو کیا وہ سیاست سے بڑھ کر ہے، پورا سندھ بدعنوانی کی لپیٹ میں ہے، صوبے کا عنوان ہی بدعنوانی بن گیا ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

7 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

18 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

28 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

45 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

1 hour ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago