خورشید شاہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کرتے وقت حقائق کا جائزہ نہیں لیا،عدالت عظمی سندھ ہائی کورٹ کے 27 جولائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور ضمانت پر رہائی دی جائے . واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 27 جولائی کو خورشید شاہ کی درخواست مسترد کردی تھی . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی .
نجی ٹی و ی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی پی رہنما نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا ہے .
متعلقہ خبریں