صرف جلسوں کی اجازت ہے‘ کسی نے دھرنا دیا تو کچل دیں گے ، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اسلام آباد میں صرف جلسے کی اجازت ہے اگر کسی نے دھرنا دیا تو اسے کچل کر رکھ دوں گا ، جے یو آئی کا جلسہ جہاں ہے وہیں کریں‘ اگر آپ کا مقصد انتشار ، ہنگامہ آرائی یا عمران خان کے کارکنوں کا راستہ روکنا ہے کہ تو ہم چوبیس گھنٹے یہاں بیٹھے ہیں ، اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا جائے اور کوئی تصادم نہ ہو لیکن اگر تصادم ہوا تو کوئی نہیں بچے گا اور قانون حرکت میں آئے گا ، فضل الرحمان گرتی ہوئی دیواروں کو دھکا دینا چاہتے ہیں ایسا نہ ہو کہ وہ خود گرجائیں کیوں کہ بلاول اور فضل الرحمان عمران خان سے ستعفیٰ مانگ رہے ہیں ، گینگ آف تھری سے کہتا ہوں انہیں کچھ نہیں ملنے والا ، عمران خان چھا جائے گا چاہے اسمبلی سے ہو یا عوام اور تم دیکھتے رہ جاؤ گے ، عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے، جو تم چاہ رہے ہو وہ نہیں ہونے والا اور اقتدار تمہاری جھولی میں نہیں آئے گا کیوں کہ یہ مافیاز ہیں شوگر مل والے، گھی والے اور اپٹما والے، چاہتا ہوں عمران خان کی وجہ سے ایسا انقلاب آئے کہ چور اور مافیاز کا خاتمہ ہو۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کا دن ہے، آج تاریخی جلسہ ہے، اپوزیشن کی نالائقی سے عمران خان مزید مقبول ہوگئے، ہم نے جے یو آئی کو جلسے کی اجازت دی، جے یو آئی سے خصوصی درخواست ہے کہ آپ کا جلسہ جہاں ہے وہیں کریں ، اگر آپ کا مقصد انتشار کرنا یا ہنگامہ آرائی کرنا ہے یا مقصد عمران خان کے کارکنوں کا راستہ روکنا ہے کہ تو ہم چوبیس گھنٹے یہاں بیٹھے ہیں ، ہم نے 28 مارچ کو ن لیگ کو بھی جلسے کی اجازت دی ہے ، جے یو آئی والے اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں انہیں بھی شوکاز نوٹس دے رہے ہیں، تمام جماعتوں کو جلسے کی اجازت ہے لیکن اگر کسی نے دھرنا دیا تو اسے کچل کر رکھ دوں گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے ، میں نے سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دی اور آج بھی حامی ہوں تاہم عمران خان راضی نہیں ہوئے ، ہمیں ایک زبردست بجٹ پاس کرکے عوام میں جانا چاہیے ، کیوں کہ ہمارے دور میں غریب کو وہ سہولت نہیں ملی جو دینی چاہیے تھی اس کی وجہ یہ مافیاز اور چور تھے، ہمیں ایک اچھا بجٹ دینا چاہیے، عمران خان اتنا مقبول ہوجائے گا، اگر عمران خان عدم اعتماد میں نہیں بچتا تو بھی اللہ عمران خان کو اس سے بڑی عزت دینے جارہا ہے۔

Recent Posts

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

3 mins ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

24 mins ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

1 hour ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

2 hours ago

قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…

2 hours ago

پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ…

2 hours ago