بھارت میں کئی سال سے قید 6 پاکستانی ماہی گیروں کو رہائی مل گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) بھارت میں کئی سال سے قید 6 پاکستانی ماہی گیروں کو رہائی مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے 6 ماہی گیروں کو پاکستان کے حوالے کردیا ، واہگہ بارڈر سے ایدھی ایمبولینس کی ٹیم ماہی گیروں کو کراچی لے کر آئی ، جس کے بعد حکومت پاکستان نے 6 ماہی گیروں کو ایدھی ویلفیئر کو دے دیا۔ ایدھی ویلفیئر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کئی سال سے قید ماہی گیر ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں ، بھارت میں قید یہ ماہی گیر 2 روز قبل رہا ہوئے تھے جن میں علی حسن، علی اکبر، علی نواز اور وزیر علی اور حمزہ شامل ہیں۔
قبل ازیں رواں برس جنوری میں پاکستان میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ، سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا گیا، گرفتار ماہی گیر لانڈھی جیل میں سزائیں کاٹ رہےتھے جنہیں پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ، جس کے بعد سے وہ لانڈھی جیل میں قید بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا ، قیدیوں کو بذریعہ بس لاہور منتقل کیا جائے گا اور لاہور قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ادھر میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کشتی پر فائرنگ سے بھارتی ماہی گیروں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کے دعووں کو مسترد کر دیا ، بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ سے متعلق خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے کہا کہ پی ایم ایس اے کا جہاز معمول کی گشت پر تھا کہ پاکستانی حدود میں غیر قانونی شکار پر چند بھارتی ماہی گیرکشتیوں کا مشاہدہ کیا ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے وارننگ دئے جانے کے بعد حدود سے نکل جانے کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ”پدمنی کوپا” نامی ایک کشتی کو پکڑ لیا گیا، اس کشتی میں چھ ماہی گیر سوار تھے ، کشتی میں ماہی گیروں کی شناخت بھوپت بابو (نکھودا)، سنجے شیدوا، کشور مشیا، نیریندر بوجاڈ، اجے ووڈو، سنتوش اور رامو بوجاد کے ناموں سے ہوئی جن کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ۔
کشتی پر فائرنگ سے متعلق غیر ملکی میڈیا کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ پی ایم ایس اے کسی ایسے واقعے سے لاعلم ہے جہاں کوئی ہلاک یا زخمی ہوا ، جس کشتی کو ضبط کیا گیا ہے اس کے دستاویزات میں ایسا کوئی نام نہیں ہے جس کا غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ کشتی جل پری یا اس کے عملے کی تعداد کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے، ماہی گیروں کے معاملے میں انسانی ہمدردی کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے۔

Recent Posts

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

15 mins ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

1 hour ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

2 hours ago

قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…

2 hours ago

پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ…

2 hours ago

شانگلہ میں ژالہ باری نے تباہی مچادی، نظام زندگی مفلوج

سوات (قدرت روزنامہ) شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ کھڑی…

2 hours ago