سڑکوں پر جم غفیر ،خدشہ ہے عوام مقررہ وقت پر نہ پہنچ پائیں وزیر اعظم نے عوام سے جلدی باہر نکلنے کی اپیل کردی

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ تحریک انصاف نہیں پاکستان کی جنگ ہے۔ اتوار کو اپنے آڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں آج کا جلسہ ہو رہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے۔ یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنہیں بھی تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکت کرنی ہے ، ان سے اپیل ہے کہ وہ جلد نکلیں۔ سڑکوں پر عوام کے جم غفیر کی بدولت خدشہ ہے کہ وہ

مقررہ وقت پر نہ پہنچ پائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انشااللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ حق کا ساتھ دیں اور باطل کو رد کردیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ ملک کے افق پر نیا سورج طلوع ہورہا ہے۔ جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ اللہ کرے اسکی کرنیں کرپشن کے عفریت کو ختم کردیں اور یہ سورج روز روز چمکدار اور روشن ہوتا رہے۔ فیصل جاوید خان نے لکھا کہ آج ایک قوم بن رہی ہے، آئیں اپنی پیاری دھرتی کے لیڈر عمران خان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ حق کا ساتھ دیں اور باطل کو رد کر دیں۔

Recent Posts

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

21 mins ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

1 hour ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

2 hours ago

قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…

2 hours ago

پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ…

2 hours ago

شانگلہ میں ژالہ باری نے تباہی مچادی، نظام زندگی مفلوج

سوات (قدرت روزنامہ) شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ کھڑی…

2 hours ago