حب جیپ ریلی کے نویں ایڈیشن 2022 کا میلہ سج گیا ، 50 کلو میٹر لمبا ترین ٹریک تیار

حب(قدرت روزنامہ)گڈانی کے ساحلی علاقے کنڈ میں حب جیپ ریلی کے نویں ایڈیشن 2022 کا میلہ سج گیا ریلی کے لئے 50 کلو میٹر لمبا مشکل ترین ٹریک تیار کیا گیا ہے اس ٹریک کو انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا ہے جس میں ریت میدان پہاڑ اور ساحل کا سات کلو میٹر حصہ بھی شامل کیا گیا ہے اس حوالے سے حب جیپ ریلی کے آرگنائزر شیروانی موٹرز کے سی ای او شجاعت حسین شیروانی کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روزریس میں حصہ لینے والے ریسرز نے ٹریک کی ریکی کی ٹریک کی ڈیزائننگ میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ شائقین ریس کسی بھی ایک پوائنٹ پر کھڑے ہو کر ٹریک پر دوڑنے والی گاڑیوں کو اپنے گرد دوڑتا ہوا دیکھ سکیں اس ریس کی مختلف گیٹیگریز میں 60سے زائد ریسرز حصہ لے رہے ہیں جن میں 9 خواتین ڈرائیورز بھی شامل ہیں ریلی میں دفاعی چیمپیئن رکن سندھ اسمبلی میر نادر خان مگسی صاحبزادہ سلطان محمد علی اور رونی پٹیل سمیت نامور ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔

Recent Posts

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

6 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

35 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

46 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

56 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

1 hour ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

2 hours ago