کراچی (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کیا حیثیت کہ بلاول کو وارننگ دے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کو لائسنس ہے کہ وہ سب کو گالیاں دے، اگر عمران کو کوئی جواب دے تو شیخ رشید کیوں مائنڈ کررہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان جس کو چپڑاسی نہیں رکھنا چاہتے تھے انہیں وفاقی وزیر بنادیا۔
اُنہوں نے کہا کہ اب ان دونوں میں صحیح فیصلہ کس کا تھا یہ فیصلہ عوام پر چھوڑتے ہیں، عمران پسند کے امپائر کی موجودگی میں کھیلنے کے عادی ہیں۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آج پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج کی بھی پسند کے سرکاری چینل کو اجازت ہے، پرائیویٹ چینلز کو چاہیے کہ عمران خان کے جلسے کی کوریج نہ کریں۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شیخ رشید روزانہ سندھ میں گورنر راج کی بات کرکے کس کو رسوا کرنا چاہتے ہیں، شیخ صاحب عمران خان کے پاؤں تلے پچ ہی نہیں رہی تو کیسے آخری بال تک کھیلیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…