اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی بلوچستان سے اتحادی جماعت عوامی جمہوری وطن پارٹی نے وفاقی کابینہ سے استعفے کا اعلان کر کے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی .
اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا، شاہ زین بگٹی کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ قریب ساڑھے تین سال تک چلے ہیں ، اس دوران حکومت نے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کیا، جس طرح حکومت اوپزیشن لیڈران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے سیاسی طور پر ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہئے ، یہ اخلاقیات سے باہر ہے ، ہم نے ساڑھے تین سال میں بہت کوشش کہ حالات میں بہتری ہو سکے مگر بات نہ بنی .
شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ہمیں بلوچستان میں صورتحال کو بہتر کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا تھا ، ہم نے اپنی ذمہ داری ادا کی ، دو ماہ سے پہلے تک بلوچستان کے حالات ٹھیک تھے ، ہم نے لوگوں سے بات چیت کی اور انہیں ایک نکتے پر اکٹھا کیا مگر وفاقی حکومت اپنا کردار نہ ادا کر سکی ، ایک ہفتہ قبل بھی حکومت کو بتایا کہ بلوچستان میں دو لاکھ 90 ہزار سے زائد مہاجرین 2005 سے بے یارو مددگار ہیں ، یہاں مسنگ پرسن کا مسئلہ بھی ہے ، وفاقی حکومت نے دلاسے تو بہت دیے مگر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی . ہم وفاقی کابینہ سے مستعفی ہو کر پی ڈی ایم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں ، ہم پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں .
. .