اسلام آباد: JUI کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی انتظامیہ نے این او سی کی شرائط کے خلاف جانے پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے یہ جے یو آئی ف کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ این او سی کی شرائط میں سری نگر ہائی وے کو بند نہ کرنا شامل تھا، تاہم جے یو آئی ف کے کارکنوں نے سڑک کو بند کیا ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا شوکاز نوٹس میں مزید کہنا ہے کہ این او سی کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بھی واضح احکامات موجود ہیں۔
جے یو آئی ف کو جاری کیے گئے دوسرے شوکاز نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر جواب نہ دینے پر مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل کے جلسے کے سلسلے میں آنے والے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ایف کے کارکنوں نے ایچ نائن پارک میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔آج صبح نمازِ فجر کے بعد جے یو آئی ایف کے کارکنان کی جانب سے ایچ نائن پارک میں لگے مختلف کیمپس میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
جے یو آئی ایف کے کارکنوں کی ایچ نائن پارک میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربر نے یہ بھی کہا ہے کہ پورے ملک سے لوگ یہاں پہنچ رہے ہیں، آج بھی پہنچیں گے، جلسہ 28 تاریخ کو ہو گا۔حکومتی جماعت تحریکِ انصاف اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج جلسہ کرے گی جبکہ جے یو آئی ایف نے سیکٹر ایچ نائن میں کل جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

7 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

7 hours ago