اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے پلڑے میں بھی اپنا ووٹ ڈال دیا۔یہ اعلان انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کیساتھ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، اب اس پر سینئر صحافی حامد میر کا ردعمل بھی آگیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر حامد میر نے لکھا کہ ” عمران خان کے اسلام آباد میں پاور شو سے چند لمحے پہلے انکے ایک اتحادی شاہ زین بگٹی کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بڑی اہم ہے ،عوام کے سمندر سے خوفزدہ ہو کر تحریک انصاف کے منخرف ارکان کی واپسی کی توقع تھی لیکن وہ تو واپس نہیں آئے بلکہ ایسے اتحادی بھی بھاگنے لگے جو آج تک خاموش تھے”۔
اس پر ایک صاحب نے کہا کہ “کوئی بات نہیں میر صاحب۔۔۔اگلے الیکشن میں اتحادیوں کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔۔ان شا اللّٰہ”
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…