شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ دے دی ‘ وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ بلاول کو خبردار کر رہا ہوں وزیرِ اعظم عمران خان کے خاندان کے بارے میں بات نہ کریں ، میرے پاس اندر کی خبر ہے تمہیں کچھ نہیں ملنےجارہا ، جو سوچ رہے ہیں اقتدار ان کی جھولی میں آئے گا ایسا نہیں ہو گا، عمران خان آئے گا اور چھا جائے گا تم دیکھتے رہ جاؤ گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو نتیجہ بھی نکلے، اندر کی خبر ہے کچھ نہیں ہونے جا رہا ہے، عمران خان چھا جائیں گے، 28 مارچ کو تحریکِ عدم اعتماد پیش ہو گئی تو 3 یا 4 اپریل کو اس پر ووٹنگ ہو گی ، عمران خان آخر ی اوور اور آخری بال تک ان کے ساتھ کھیلیں گے، وہ چاہتے ہیں کہ ضمیر فروشوں اور بلیک میلروں کا خاتمہ ہو، حکومت کو زبردست بجٹ پاس کرا کر عوام کے پاس جانا چاہیے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج عمران خان کا دن ہے، وہ شام ساڑھے 5 بجے پریڈ گراؤنڈ میں عوام سے خطاب کریں گے، ہم نے جے یو آئی کو دوسرا شوکاز نوٹس دیا ہے، ہم نے کل انہیں جلسے کی اجازت دی تھی، جے یو آئی ف کے لوگ اپنے شوق اور مرضی سے غیر قانونی طور پر بیٹھے ہیں، جے یو آئی ف نے جگہ خالی نہ کی اور یقیناً خالی نہیں کریں گے، ضد کا تو کوئی علاج نہیں، ہم ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے۔
وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ لندن میں بیٹھ کر جو کچھ انہوں نے افواجِ پاکستان کے بارے میں کہا، اس پر یہ ڈوب مریں، ان کی نا اہلی اور نا لائقی سے عمران خان مقبول ہو گئے ہیں ، سارا اسلام آباد کھلا ہے، افواہوں پر یقین نہ کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ بلاول پوچھیں کون مال کھاتا تھا؟ میں جاتا تھا کرنل قذافی کے پاس، کون مال کھاتا تھا صدام کا؟ آپ کی حکومت الٹنے کے لیے بلاول صاحب اسامہ بن لادن سے کس نے مال لیا تھا؟ اگر تاریخ کی باتیں ہوئیں تو بہت دور تک جائیں گی، یہ گینگ آف تھری ہے، انہوں نے کرنل قذافی، صدام اور بن لادن کا مال نہیں چھوڑا ، کنگ عبداللّٰہ نے فوج پر بہت زور دیا اور یہ سعودی عرب بھاگنے میں کامیاب ہو گئے بعد میں ان کو افسوس ہوا تھا کہ ہم نے غلط آدمی کو پناہ دی۔

Recent Posts

ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی…

9 mins ago

آئینی ترامیم کا معاملہ:پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف،جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن…

20 mins ago

چینی کے اضافی ذخائر سے 5 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری…

23 mins ago

بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات،مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر…

30 mins ago

تجاویز قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

34 mins ago

چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے…

37 mins ago