شوبز شخصیات کا عمران خان کو ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں 27 مارچ کو کیے جانے والے امر بالمعروف جلسے کی حمایت کرتے ہوئے شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کو گھبرانا نہیں ہے کا مشورہ دیا ہے۔متعدد معروف شوبز شخصیات نے وزیر اعظم کو اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی اور لوگوں کو ان کی حمایت کیلئے گھروں سے نکلنے کا مشورہ بھی دیا۔
سپر اسٹار شان شاہد نے عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا اور ٹوئٹ کی کہ پاکستان نے آواز بلند کردی کہ انہیں وہ لیڈر چاہیے جو اسے ترقی کی راہ پر آگے لے کر جائے۔شان شاہد نے آئی اسٹینڈ ود عمران خان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور لکھا کہ ان کے لیڈر کو کوئی بھی پارلیمنٹ سے باہر نہیں لے کر جا سکتا۔

شان شاہد گزشتہ دو دن سے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کرتے دکھائی دئیے اور انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی پی ٹی آئی چیئرمین کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

اداکار بلال قریشی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں عمران خان کو ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا مشورہ بھی دے ڈالا۔سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کی اور لکھا کہ انہوں نے اپنے کپتان کو خدا کی امان میں دے دیا۔ڈراما نگار اور مصنف خلیل الرحمن قمر نے بھی پی ٹی آئی کے دارالحکومت میں ہونے والے جلسے کے موقع پر خصوصی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے خود کو غیر سیاسی شخص قرار دیا تاہم ساتھ ہی عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا اور لوگوں سے بھی ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔
خلیل الرحمٰن قمر کی ویڈیو کو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر جاری کیا گیا، انہوں نے تشہیری ویڈیو میں دو سیاسی خاندانوں کو ملک کی معیشت اور سیاست پر قابض بھی قرار دیا۔ان کی طرح سینئر اداکار فیصل قریشی نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے کی تشہیری ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کرنے سمیت حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔
سینئر اداکار فرحان علی آغا نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں تشہیری ویڈیو جاری کیا، جس میں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو ایمان کی جنگ قرار دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں شرکت کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔سینئر اداکار ہمایوں سعید نے بھی عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کی اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ان کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آئیں۔
گلوکار سلمان احمد نے بھی پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لوگوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کی اپیل کی۔گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی اور لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان اور خان کی خاطر گھروں سے نکلیں۔

Recent Posts

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

5 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

34 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

45 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

55 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

1 hour ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

2 hours ago