عدم اعتماد: ق لیگ کا اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر مسلم لیگ (ق )کی قیادت نے اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کرے گی، مسلم لیگ ق کی حکومتی ٹیم سے ایک اور ملاقات آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی بھی اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم

لیگ ق کی قیادت ملاقاتوں کے بعد عدم اعتماد سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے،عمران خان کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، حکومت کے مخالفین کرپشن کے پیسوں سے سیاست کرتے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی،ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں مثبت گفتگو ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کا تاریخی جذبہ نظر آ رہا ہے، آج جلسہ گاہ ہمارے کارکنوں کیلئے کم پڑ جائے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، حکومت کے مخالفین کرپشن کے پیسوں سے سیاست کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی،ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں مثبت گفتگو ہوئی ہے، اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک خوددار پاکستان کیلئے کوشاں ہیں جنہوں نے تمام مسلمانوں کی حرمت کا مقدمہ لڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عزت اور خودمختاری کے ساتھ تمام ملکوں سے تعلقات چاہتے ہیں، آج یہاں جتنے لوگ آئیں گے پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں جمع ہوئے۔اس موقع پر وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تمام اتحادیوں سے ملاقات جاری ہے،اچھا نتیجہ نکلے گا، کل کا جلسہ پورا پاکستان دیکھے گا۔

Recent Posts

ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی…

5 mins ago

آئینی ترامیم کا معاملہ:پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف،جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن…

16 mins ago

چینی کے اضافی ذخائر سے 5 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری…

19 mins ago

بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات،مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر…

27 mins ago

تجاویز قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

30 mins ago

چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے…

33 mins ago