فواد چوہدری شاہ زین کی حکومت میں واپسی کیلئے پرامید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے، 12 لوگوں نے پریس کانفرنس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسد عمر کی کل شاہ زین بگٹی سے ملاقات ہونی ہے،کسی پر کوئی قدغن نہیں ،فیصلے انہیں خودکرنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ سے ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدلتی رہے گی، مستقبل کیلئے بارگین ہوتی ہے، یہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’وہ جہاں بھی گیا لوٹا تو میرے پاس آیا بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی‘۔
خیال رہے کہ عدم اعتماد سے پہلے حکومت کو شدید دھچکا لگا ہے، حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی نے حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے بلوچستان شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

Recent Posts

ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی…

1 min ago

آئینی ترامیم کا معاملہ:پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف،جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن…

12 mins ago

چینی کے اضافی ذخائر سے 5 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری…

15 mins ago

بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات،مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر…

22 mins ago

تجاویز قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

26 mins ago

چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے…

29 mins ago