عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی خواب بن گئی،یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا . تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے .

مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46روپے تک فی لیٹرتک مہنگے کردیئے گئے جبکہ گھی کی قیمت میں 34روپے تک فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے،بچوں کا خشک دودھ 10سے 40روپے،کپڑے دھونے کا سرف 6سے 45روپے تک مہنگا کردیا گیا،شیمپو کے بوتل کی قیمت 4سے 20روپے تک بڑھادی گئی ہے . نہانے کے صابن کی قیمت میں 3سے 7 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے . قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طورپر ہوگا . . .

متعلقہ خبریں