’’عوام چاہتے ہیں نواز، شہباز اور زرداری جیل میں ہوں‘‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوام چاہتے ہیں نواز، شہباز اور زرداری جیل میں ہوں، انہوں نے کرنل قذاتی اور صدام حسین تک کا مال نہیں چھوڑا، وزیر داخلہ شیخ رشید کا امربالمعروف جلسے سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ احمد رشید کا کہنا ہے کہ عوام چاہتے ہیں کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری جیل کے اندر ہوں۔
دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نو اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک محبت وہ ہوتی ہے جو اقتدار کی ہوتی ہے، ایک محبت وہ ہوتی ہے جو غریب اور عوام کے سمندر کی ہوتی ہے، یہ چور یہ ڈاکو ہیں یہ گینگ آف تھری ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے کرنل قذاتی، صدام حسین اور اسامہ بن لادن تک کا مال نہیں چھوڑا، یہ سازش کر کے سعودی عرب گئے، انہوں نے پلیٹ لیٹس مینج کیے اور لندن گئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم نے مہنگائی اور بیروزگاری، مہنگے بجلی اور گیس بل برداشت کیے، عوام چاہتے ہیں کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری لٹیرا جیل کے اندر ہوں۔انہوں نے کہا کہ تین کا کرپٹ ٹولہ لیڈر نہیں ڈاکو ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امر بالمعروف جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن تو اگلےسال ہے لیکن دل کہتاہے الیکشن کال کرہی کرلوتاکہ پتہ چل جائےپاکستان کس کےساتھ ہے۔
جلسہ عام سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف سارے چور اکھٹے ہیں، ہم سیاست میں حرام کا پیسہ لگانےوالوں کے خلاف کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان جوبائیڈن کو دنیا کا لیڈر کہتے ہیں، شہباز شریف بوٹ پالش کرنے پر لگے ہوئے ہیں، یہ جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتما د چھوٹی چیز ہے، یہ سیاستدانوں کا کام ہے، یہ جنگ آپ صرف پاکستان نہیں پوری مسلم امہ کیلئے جیتیں گے۔اسدعمر نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن تواگلےسال ہے لیکن دل کہتاہے الیکشن کال کر ہی کرلو تاکہ پتہ چل جائے پاکستان کس کے ساتھ ہے۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

1 hour ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

2 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

2 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

2 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

3 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

4 hours ago