مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا چوہا قرار دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  کا کہنا ہے عمران کی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب ملے گا، تم دوسروں کو چوہا کہتے ہو، میں بتاتی ہوں کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا وہ ہے جو پریڈ گراؤنڈ میں زور زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا کہ دس لاکھ کا مجمع ہوگا، دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ نہیں آئے۔

گوجرانوالہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے خطاب کیا، اپنے خطاب میں مریم نواز نے گوجرانوالہ والوں کو آئی لو یو بھی کہا۔رہنما مسلم لیگ ن  نے کہا کہ گوجرانولا آؤ اور دیکھو کہ چوبیس گھنٹے میں دو بار جلسہ کیسے ہوتا ہے، عوام نے عمران کے جلسے میں شرکت نہ کرکے ان کی سیاست دفن کردی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ باتیں کرتے ہو عالمی سازش کی، کیا امریکا نے تمہارے دو درجن بندے اڑا دئیے، نوا ز شریف نے ایک گیند سے تمہارے دو درجن بندے اڑادئیے، نواز شریف جس سے بھی ملتا ہے پاکستان کے لئے ملتا ہے، نواز شریف تمہاری طرح بھارت جا کر پاکستانی فوج کو برا بھلا نہیں کہتا۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کان کھول کر سن لو، یہ ادارے بھی نواز شریف کے ہیں، یہ ملک، یہ عوام بھی نواز شریف کے ہیں، پوری دنیا نے کہہ دیا کہ نواز شریف صادق اور امین ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف آئیں گے، آپ کی قسمت بدلیں گے، نواز شریف کی طرف سے آپ کو کہتی ہوں، گوجرانوالا آئی لو یو۔

  انہوں نے کہا کہ آج پریڈ گراؤنڈ میں کھڑا جو جی جی کر رہا تھا وہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا ہے، ا ب کہیں اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نواز شریف پر نہ لگا دینا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا جو کھا کھا کر موٹا ہوگیا ہے اس کا نام ہے عمران خان، یہ وہ ہے جو بائیس کروڑ لوگوں کا آٹا، نوکریاں کھاگیا۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ الزام لگاتے ہو نواز شریف پر،چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجاؤ۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

1 hour ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

2 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

2 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

2 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

3 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

4 hours ago