گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ) سرکاری وسائل کے استعمال پر آپ کو شرم آنی چاہیے، عمران خان نے لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ جلسے پر خرچ کیا، اس کا حساب دینا ہوگا، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام لگایا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کے ٹیکس کا پیساجلسے پر خرچ کیا، اس کا حساب دینا ہوگا۔
گوجرانوالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کے استعمال پر آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ کو جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کا اختیار کس نے دیا ؟مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ نے جلسوں میں سرکاری وسائل استعمال کیے، عوام کی محنت کی کمائی جلسوں میں اڑائی جا رہی ہے،کمشنر نے مجھے خود بتایا کہ ہمیں دو دو سو بسیں لانےکا ٹاسک دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے جلسے میں مذہب کارڈ کا استعمال کیا، جلسے کو امربالمعروف کا نام دے دیا ہے،کیا لوگوں سے روٹی، آٹا، بجلی ، چینی چھین لینا امربالمعروف ہے، لوگوں سے بدتمیزی کرنا کیا امربالمعروف ہے، جتنی قیمت ان کےدور میں ڈیزل کی بڑھی ہے، عمران خان کا نام ڈیزل رکھ دینا چاہیے،2018 میں سب سے بڑے چوہے آپ تھے، اسپیکر کےذریعے آپ آئین کو کتر رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کے بدترین اسکینڈل آپ کی حکومت میں بنےہیں، آپ ڈی چوک میں دوبارہ پہنچ گئے ہیں، آپ کسی بین الاقوامی سازش سے نہیں پہنچے، لوگوں کی بددعاؤں سے پہنچے، آپ کی پارٹی جیسے بنی تھی، ویسے ہی ٹوٹ گئی، کچن چلانے اور جہاز بھر بھرکر لانے والے ساتھیوں نے آپ پر عدم اعتماد کیا، آپ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔دوسری جانب اسلام آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو استعمال کر کے بیرونی طاقتیں حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے، آج سوشل میڈیا کا دور ہے، کوئی بھی حقیقت کسی سے بھی چھپ نہیں سکتی۔پرفارمنس کسی نے نہیں دی جیسی ہماری حکومت نے دی، وزیراعظم کا خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ کو لالچ دی گئی پیسوں کی آفر کی گئی، ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن آپ بکے نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے بھی بڑی دیر تک پاکستان کا نظریہ نہیں پتا تھا، 18 سال کی عمر میں باہر گیا، یونیورسٹی باہر پڑھی پھر کرکٹ کھیلتا رہا، جیسے جیسے دین کی سمجھ آنی شروع ہوئی تو ایک چیز میرے ذہن میں آئی، اللہ جو مسلمانوں کو کہتا ہے وہ پاکستان میں مغرب میں نظر آتا ہے، نظریہ پاکستان مجھے پاکستان میں نہیں مغرب میں نظر آیا۔عمران خان کا کہنا تھاکہ چھوٹا چور نہیں بڑا ڈاکو ملک کو تباہ کرتا ہے، یہ تین چور تیس سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں، ان کے پیسے باہر پڑے ہیں، یہ سارا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ عمران مشرف کی طرح گھٹنے ٹیک کر انہیں این آر او دے دے، پہلے دن سے یہ سب کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ جنرل مشرف نے اس قوم پر ظلم کیا ان کے دباؤ میں آکر اور اپنی حکومت بچانے کیلئے ان چوروں کو این آر او دیا، ہم ان کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطیں دینے پر بوجھ اٹھا رہے ہیں، حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے، کبھی ان کو معاف نہیں کروں گا۔عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ کورونا میں اپنے ملک کو بند نہیں کیا مجھ پر تنقید ہوئی اور لوگوں نے کہا کہ عمران ملک تباہ کر رہا ہے، سندھ حکومت نے بھی میری بات نہیں مانی لیکن آج ساری دنیا نے تسلیم کیا جو پاکستان نے قدم اٹھائے اس سے اپنی قوم، معیشت اور غریبوں کو بچایا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…