ان میں سے زیادہ تر جلد پکڑے جاتے ہیں اور نتیجے میں عدالت سے سزا پا کر اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں . سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر منشیات فروخت کرنے والا ایک گینگ پکڑا گیا ہے جس میں6 پاکستانی شامل ہیں . سعودی اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے بتایا کہ منشیات فروخت کرنے والے اس پاکستانی گینگ کو ریاض ریجن سے گرفتار کیا گیا ہے . ملزمان تارکین وطن ہیں جو روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب آئے تھے، مگر یہاں پر منشیات فروشی کے گھناؤنے دھندے میں ملوث ہو گئے تھے . ملزمان کے بارے میں مخبری ہونے کے بعد انہیں ان کے ٹھکانوں سے گرفتار کیا گیا . چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 63 ہزار 391 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ 4 کلو نشہ آور کرسٹل میتھ بھی پکڑا گیا ہے . ملزمان کی جانب سے مملکت کی نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنایا جا رہا تھا . ان کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی . ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا . واضح رہے کہ ایک اور کارروائی کے دوران مکہ میں ایک مقامی شخص پکڑا گیا ہے جس کے قبضے سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے . مکہ پولیس کے مطابق ملزم مقامی شہری ہے جو منشیات فروشی میں ملوث تھا . اس کے قبضے سے 28 کلوگرام چرس پکڑی گئی . پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو منشیات اور ممنوعہ جرائم کے سلسلے میں جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا . ملزم کی عمر 40 سال کے لگ بھگ ہے . ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا . جو اسے جلد عدالت میں پیش کر کے اس پر منشیات فروشی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلائے گی . . .
ریاض(قدرت روزنامہ) سعود ی عرب میں منشیات فروخت کرنے کی سزا پر سر قلم کر دیا جاتا ہے . تاہم بہت سے لوگ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر راتو رات امیر بننے کے لالچ میں اس مذموم اور خلافِ اسلام سرگرمی میں ملوث ہو جاتے ہیں .
متعلقہ خبریں