سعودیہ میں پاکستانی منشیات فروشوں کا بڑا گینگ پکڑا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ) سعود ی عرب میں منشیات فروخت کرنے کی سزا پر سر قلم کر دیا جاتا ہے ۔تاہم بہت سے لوگ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر راتو رات امیر بننے کے لالچ میں اس مذموم اور خلافِ اسلام سرگرمی میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر جلد پکڑے جاتے ہیں اور نتیجے میں عدالت سے سزا پا کر اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر منشیات فروخت کرنے والا ایک گینگ پکڑا گیا ہے جس میں6 پاکستانی شامل ہیں۔
سعودی اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے بتایا کہ منشیات فروخت کرنے والے اس پاکستانی گینگ کو ریاض ریجن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان تارکین وطن ہیں جو روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب آئے تھے، مگر یہاں پر منشیات فروشی کے گھناؤنے دھندے میں ملوث ہو گئے تھے۔

ملزمان کے بارے میں مخبری ہونے کے بعد انہیں ان کے ٹھکانوں سے گرفتار کیا گیا۔

چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 63 ہزار 391 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ 4 کلو نشہ آور کرسٹل میتھ بھی پکڑا گیا ہے۔ ملزمان کی جانب سے مملکت کی نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنایا جا رہا تھا۔ ان کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایک اور کارروائی کے دوران مکہ میں ایک مقامی شخص پکڑا گیا ہے جس کے قبضے سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے۔ مکہ پولیس کے مطابق ملزم مقامی شہری ہے جو منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ اس کے قبضے سے 28 کلوگرام چرس پکڑی گئی۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو منشیات اور ممنوعہ جرائم کے سلسلے میں جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی عمر 40 سال کے لگ بھگ ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا۔ جو اسے جلد عدالت میں پیش کر کے اس پر منشیات فروشی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلائے گی۔

Recent Posts

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

5 mins ago

سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…

7 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…

9 mins ago

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

6 hours ago

🔴 Maulana Fazal ur Rehman Shocking Speech | 'Main Khan Ki Hamayat Karta Hun' | Must-Watch!

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago

🔴 Jamaat-e-Islami's APC on Balochistan Crisis | Political Leaders Discuss Unrest and Solutions

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago