جلسے کے لاکھوں شرکاء نے موبائل فون کی لائٹس آن کر کے امر بالمعروف کا حلف اٹھایا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے کے لاکھوں شرکاء نے موبائل فون کی لائٹس آن کر کے امر بالمعروف کا حلف اٹھایا . میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والے سینیٹر فیصل جاوید نے حلف پڑھا جسے اسٹیج پر موجود رہنماؤں اور پنڈال میں موجود شرکاء نے دہرایا .

حلف میں کہا گیا کہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے فرمان امربالمعروف و نہی عن المنکر پر عمل کریں گے . ہم نیکی کو نیکی اور بد ی کو بدی کہیں گے . ہم ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور باطل کو رد کریں گے . ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم

اللہ کے سوا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے . ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی عزت نفس اپنی پاکستانیت اپنی خود مختاری اپنی خود داری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے . ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ہر رنگ،نسل اور مذہب کی تقریق کے بغیر ہمیشہ سبز ہلالی پرچم تلے یکجا رہیں گے . اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ترقی اورکامرانی عطا فرمائے . آمین .

. .

متعلقہ خبریں