ہمیں ایک بھی پی ٹی آئی کا ایم این اے چھوڑ کر نہیں گیا، بس ایک نا مراد عورت پی ٹی آئی کی تھی پتا نہیں وہ کس لالچ میں چلی گئی، پرویز خٹک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع پرویز خٹک نے منحرف اراکین پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ لوٹوں سے بدلہ لینا ہے، انکا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے۔اتوار کو امر بالمعروف جلسے میں کارکنوں سے خطاب میں منحرف ارکان پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں سے آپ نے بدلہ لینا ہے، ان کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ ہمیں ایک بھی پی ٹی آئی کا ایم این اے چھوڑ کر نہیں گیا، بس ایک نا مراد عورت پی

ٹی آئی کی تھی پتا نہیں وہ کس لالچ میں چلی گئی، باقی میں فخر کرتا ہوں پی ٹی آئی والوں پر سخت حالات میں بھی کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے وہ گئے جو ہمارے تھے ہی نہیں، جو ہمارے تھے ہی نہیں تو گلہ کس بات کا؟ ان سے بھی کہتا ہوں کہ پچھتاؤگے، جب عوام میں جاؤگے تو جوتے پڑیں گے اور آپ کے منہ پر کالا رنگ ڈالا جائے گا، آپ اپنے بچوں کی بے عزتی مت کرائیں۔وزیر دفاع نے کہاکہ ووٹ عمران خان کا ملا تو آپ کو کیسی جرات ہوئی کہ آپ ہمیں چھوڑ کر جاتے، مجھے پتا ہے جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں سے آپ نے بدلہ لینا ہے، ان کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے اور کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ جو شرمندہ کام انہوں نے کیا اس کی مثال کہیں نہیں ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے جلسہ گاہ میں موجود لوگوں سے اگلے انتخابات میں بھی وزیر اعظم کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عوام آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

3 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

4 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

4 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

4 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

5 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

6 hours ago