کراچی: لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، پولیس نے ملزم کی ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔اورنگی ٹاؤن میں سرعام لڑکی کو موٹرسائیکل سوار کی جانب سے ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس نےفوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی شروع کر دی ہے تاہم مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے پولیس کو کوئی درخواست نہیں دی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار شخص کا چہرہ صاف واضح ہے جس سے شناخت کا عمل باآسانی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا تھا۔

نوجوان لڑکی کو چند روز سے ہراساں کررہا تھا اور فون نمبر مانگ رہا تھا اس پر وہاں موجود افراد نے اس نوجوان کی موٹرسائیکل کی چند تصاویر بنائیں جس میں موٹرسائیکل کا نمبر واضح تھا۔بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں، پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت نوید آصف کے نام سے ہوئی جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

3 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

4 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

4 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

4 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

5 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

6 hours ago