ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفدکی چوہدری برادران سے ملاقات،نواز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے وفد نے مسلم لیگ (ق )لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد، ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو کی اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اتوار کو (ن )لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچا، اس موقع پر وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے (ن )لیگی وفدکا استقبال کیا۔(ن )لیگی وفد میں خواجہ آصف، راناتنویرحسین، ایازصادق، راناثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور عطااللہ تارڑ شامل تھے ،( ق )لیگ کی جانب سے

چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سمیت وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ،مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی ،سینیٹر کامل علی آغا بھی شریک ہوئے۔دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوکی گئی اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے ایثال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھرلی ہے اور ن لیگی وفد نے چوہدری برادران کو نواز شریف کا یہی پیغام پہنچانا تھا۔ذرائع ن لیگ کے مطابق جلد الیکشن کرانے کی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساڑھے تین سال کا تجربہ اچھا نہیں رہا، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اپنے مسائل ہیں۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے بڑی تفصیل سے مشاورت کی ہے جو جاری رہے گی، ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ہم نے چودھری برادران سے مل کر کام کیا، ق لیگ اور ن کے درمیان سرد مہری نہیں ہے، ہمارے درمیان برف پگھل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے بہترین کام کیا، اگر پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے تو اس حکومت کو گھر جانا ہوگا،عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا اور گالیاں دیں، وزیراعظم نے پونے چار سال میں پاکستانی معیشت کا ستیاناس کر دیا۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

3 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

4 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

4 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

4 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

5 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

6 hours ago