عمران خان نے6 ہزارخالی کرسیاں چھپانے کیلئے میڈیا چینلز کو کوریج سے منع کیا، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ، اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا شیخ احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین سالار مولانا سید سعداللہ آغا مفتی رحمت اللہ حاجی قاسم خان خلجی مولانامفتی نیک محمد فاروقی مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے کہا ہے کہ عمران خان نے چھ ہزار خالی کرسیوں کو چھپانے کیلئے میڈیا چینلز کو جلسہ کوریج سے منع کیا گیا، اناڑی پرامن طریقے سے اقتدار کے نشے سے باہر آکر قوم کا سامنا کرے، کسی بھی بحران کی ذمہ داری حواس باختہ حکمران پر عائد ہوگی، مزید کس گوہ میں چھپنے کی کوشش کی جائے گی، قافلوں کا سمندر انہیں اسلام آباد سے بہاکر لے جانے آیا ہے، امریکہ کی خواہش پر ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے اور سی پیک کشمیر کا سودا کرنے والا قومی مجرم کے طور پر اقتدار سے الگ ہوگا، ملک کے بچاو¿ کی خاطر تمام اپوزیشن جماعتوں کی بالغ نظری اور باہمی اتحاد قابل تحسین ہے، ملک کا بچہ بچہ مقروض بنانے والا راہ فرار کی تلاش میں کسی بھی حماقت پر مبنی عمل کا سوچ رہا ہے، کیوں کہ انہیں ملک کی بجائے اپنی انا اور ہٹ دھرمی کی تسکین کرنی ہوتی ہے، انہوں نے کہا غریب عوام نے انقلاب کا فیصلہ کرلیا ہے، تاکہ آئندہ کوئی بھی اناڑی جھوٹ اور پر فریب نعروں کے ذریعے قوم کو گمراہ نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کے روح رواں قائد جمہور مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی تحریک منزل کی قریب پہنچ چکی ہے، قوم کو خوشخبری دے کر اور” گالی سرکار ” کو سمندر برد کرکے واپس لوٹیں گے۔اب تحریک عدم اعتماد میں واضح شکست دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کررہا ہے،اب سرکاری وسائل کے ذریعے ملازمین اور کرائیے کے چند ہزار افراد کو جمع کرکے ثابت کیا چارسال بعد بھی کھسیانی بلی وہی کھمبا نوچ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بداخلاقی اور گالی کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ جمعیت علماءاسلام ملک کے تمام مظلوم اور محکوم قوموں کی ترجمان جماعت ہے جو روشن مستقبل کے ذریعے عوامی مسائل مہنگائی اور بدامنی کا خاتمہ کرکے عوام کے ساتھ وعدہ پورا کرکے قوم کو عذاب سے نجات دلائے گی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

2 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

4 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

4 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

4 hours ago